|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2017

کوئٹہ: کوٗٹہ شہر سمیت اندرون بلوچستان جاتی سردی پھر لوٹ آئی، دن بھر مٹی اور گرد ہلکی بوندا باندی کے بعد سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ، سرد ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی مفلوج ، شہریوں نے دوبارہ گرم کپڑے پہن لیے رہی سہی کسر گیس پریشر کی کمی نے پورا کردی، تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو کوئٹہ شہر سمیت اندرون بلوچستان میں اچانک شدید سردی کااضافہ ہوا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ہوگئی گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ میں گرمی کی لہر آئی تھی مگر بدھ کی شام سے کوئٹہ شہر میں سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں نے دوبارہ سے گرم کپڑے پہننا شروع کردیئے ، شدید سردی کے باعث کوئٹہ شہر کی دکانیں اور مارکیٹیں وقت سے پہلے بند ہوگئی اور لوگ گھروں میں محصو ر ہوکر رہ گئے دوسری جانب گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا رہا ، نوکنڈی میں طوفانی ہواؤں کی چلنے سے ایک ہفتے کی شدید گرمی کے بعد موسم میں اچانک تبدیلی،لوگ سوئٹر اور کوٹ پہننے پر مجبور ہوگئے،گذشتہ رات سے تیز ہواؤں کے چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گئی اور تاحال تیز ہواؤں کے چلنے بتدریج سردی کی شدت میں آضافے سے لوگوں کا واپس گرم کپڑوں اور سوئیٹر پہننے پر مجبور کردیا،شدید سردی سے بازار سنسان اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے طوفانی ہواؤں کی چلنے سے کوئٹہ تفتان شاہراہ پہ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوکر رہ گئی تاہم کہیں جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، چمن شہر اور گردونواح میں شدید گرد وغبار کے بعد ہلکی ہلکی بارش سے گردوغبار کا طوفان تھمنے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ دوروز سے مٹی کے گرد وغبار کے طوفان کے بعد بروز بدھ کو ہلکی ہلکی بارش کے بعد موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ہوگیا ہے بارش کے بعد مضافاتی علاقوں میں زمین نے سبز چادر اوڑھ لی ہیں بارش کے بعد زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہیں ۔