|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2017

خضدار : لیڈی ہیلتھ سپروائزرز حسنہ مینگل ،بی بی حبیبہ ،لیڈی ہیلتھ ورکرز رقیہ سرور ،اور فوزیہ قادر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روزضلع بھر کے ایل ایچ ویز کا ماہانہ اجلاس جاری تھا کہ اس دوران مسماۃ (ن) نامی لیڈی ہیلتھ سپروائزر کے والد اور بھائی نے مبینہ طور پر باپردہ خواتین کے میٹنگ میں گھس کر ہمارے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر پر حملہ آور ہوئے اور انہیں زد کوب کر کے گالیاں دینا شروع کی اور خبردار کیا کہ آئندہ مسماۃ (ن) کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لئے دباو ڈالا تو ہم مزید سخت اقدام اٹھائیں گے حسنہ مینگل اور دیگر کا کہنا تھا کہ صورتحال کو دیکھ کر ہم بیج بچاو کرنے کی کوشش کی تو دونوں باپ بیٹے نے مبینہ طور پر ہمیں بھی گالیاں دینا شروع کر دیا ہم عزت دار گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اس طرح ایک تو ہماری میٹنگ میں زبردستی گھس جانا اور دوسری جانب ہمیں یا ہماری کوارڈنیٹر کو بلا جواز گالی دینا اسلامی ،اخلاقی اور قبائلی روایات کے خلاف ہیں اس صورتحال سے ہماری کوارڈنیٹر نے فوری طور پر ایس ایس پی خضدار اور ڈی ایچ او خضدار کو اطلاع دی ڈی ایچ او اور ایس ایچ او خضدار سٹی موقع پر پہنچے متعلقہ ملزمان کے خلاف ہماری کورڈنیٹر نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی مگر نہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہو رہا ہے اور نہ ہی ہماری داد رسی کی جا رہی ہے ہم کمشنر قلات ڈویژن ،ڈی آئی جی پولیس ،ڈپٹی کمشنر خضدار ،ایس ایس پی خضدار سے اپیل کرتے ہیں ہمارے ساتھ انصاف کر کے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم خواتین اس مسئلے پر سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ساتھ ہی ساتھ ڈسٹرکٹ خضدار میں پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کرئینگے ۔