کوئٹہ : مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے مشکے آواران کے گاؤں کھندری پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے جس میں دو افراد شہید جبکہ خواتین اور بچے شدید زخمی ہوئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اپنے ایک بیان میں رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشت گردوں سے اب بلوچ اقوام کی خواتین او ر بچے اور گھر بھی محفوظ نہیں جو دہشت گردی کی یہ لہر جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی اور بلوچستان سے اس کا جڑ سے خاتمہ کردیا جائیگا انہوں نے کہا کہ نامعلوم دہشت اپنے مذموم عزائم میں ناکامی کو دیکھتے ہوئے اب اس بزدلانہ عمل اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں یہ دہشت گرد بلوچ قوم کی بہتری کے لیے کیا مثبت سوچیں گے جو اب ان کے گھروں خپواتین اور بچوں پر بھی حملے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے بلوچ معاشرے میں خواتین اور بچوں کا مقام اور احترام ہوتا ہے اور جنگوں میں خواتین اور بچوں کا خیال رکھا جاتا ہے اور ان کی حفاظت کی جاتی ہے لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے دہشت گرد اب خواتین اور بچوں کو بھی معاف نہیں کررہے جو کہ ہماری قبائلی روایات کے بھی منافی عمل ہے انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کو دیکھتے ہوئے اب آخری ہچکیاں لے رہے ہیں انشاء اللہ جلد ہی بلوچستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا ۔ انہوں نے اس افسوسناک واقعہ میں میں اور زخمی خواتین اور بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ زخمیوں کو حکومت کی جانب سے ہر قسم کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔