|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابا ت 2017-18میں پروفیشنل پینل اورہادی شکیل ووکلاء پینل کے امیدواران نے میدان مارلیا ،صدر ،فنانس سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں پر پروفیشنل پینل کے امیدواران مد مقابل ہادی شکیل اور وکلاء پینل کے امیدواران کو پچھاڑنے میں کامیاب ہوگئے تاہم جنرل سیکرٹری ،لائبریری سیکرٹری اور نائب صدر کے نشستوں پر ہادی شکیل اور وکلاء پینل کے مشترکہ امیدواران نے کامیابی حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح بلوچستان ہائی کورٹ عمارت میں کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2017-18 کیلئے صبح9بجے سے شام5بجے تک پرائزیڈنگ آفیسر ظفرملازئی ،اسسٹنٹ پرائزیڈنگ آفیسران نعمت اللہ اچکزئی اور راشد الرحمن کے زیر نگرانی پولنگ کا سلسلہ جاری رہااس دوران تمام پینلز کے نامزد امیدواران اور دیگر اراکین میں زبردست جوش وخروش پایا جارہاتھا پولنگ کو دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر کے موقع پر آدھے گھنٹے کیلئے روک دیا گیا تاہم وقفے کے بعد 5بجے تک وکلاء ووٹ کاسٹ کرتے رہے ،410ووٹرز نے تو نماز اور لینچ کے وقفے سے قبل ہی اپنے ووٹ کاسٹ کرلئے تھے دیگر نے بعد میں حق رائے دیہی کا استعمال کیا ،ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی شروع کی گئی جس کے تحت پروفیشنل پینل کے کمال خان کاکڑ نے 244ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل ہادی شکیل اور وکلاء پینل کے صدارتی امیدوار محمد اکبر شاہ ایڈووکیٹ کو 198ووٹ ملے ،نائب صدر کے عہدے پر ہادی شکیل اور وکلاء پینل کے اجمل خان کاکڑ نے 236ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل پروفیشنل پینل کے شاہد جاوید ایڈووکیٹ کو 214ووٹ ملے ،اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ہادی شکیل اور وکلاء پینل کے امیدوار میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ اور پروفیشنل پینل کے عبدالحئی بلوچ ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ،نتائج کے مطابق میرعطاء اللہ لانگو کو عبدالحئی بلوچ کے مقابلے میں 3ووٹوں سے کامیابی ملی ،کامیاب امیدوار نے 219جبکہ اس کے مد مقابل عبدالحئی بلوچ نے 216ووٹ لئے ،تاہم جنرل سیکرٹری کیلئے کاسٹ کئے گئے ووٹوں میں سے چند ووٹوں کو اعتراضات لگانے اور انہیں چیلنج کرنے بارے بتایاجارہاہے ،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر پروفیشنل پینل امیرجان کاکڑ228ووٹ جبکہ ہادی شکیل ااوروکلاء پینل کے امیدوار محمد علی ایڈووکیٹ کو 171ووٹ ملے ۔فنانس سیکرٹری کیلئے پروفیشنل پینل کے سید جمیل آغا ایڈووکیٹ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی انہوں نے 274جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار خلیل الرحمن کاکڑ نے 168ووٹ حاصل کئے ہیں لائبریری سیکرٹری کے عہدے پر وکلاء اور ہادی شکیل پینل کے مشترکہ امیدوار کو ایک ووٹ سے کامیابی ملی ہے کامیاب امیدوار ہواد خان کاکڑ نے 216جبکہ ان کے مد مقابل پروفیشنل پینل کے عباس کاکڑ ایڈووکیٹ 215ووٹ لئے ہیں تاہم لائبریری سیکرٹری کیلئے کاسٹ کئے گئے متعدد ووٹوں کو چیلنج کرنے کے متعلق بتایاجارہاہے ،پروفیشنل پینل ،ہادی شکیل اور وکلاء پینل کے علاوہ انڈیپنڈنٹ پینل اور انصاف پینل کے امیدواران نے بھی تمام عہدوں کیلئے انتخابات میں حصہ لیا ان کے امیدواروں کو اپنے اپنے پینل کی طرف سے ووٹ دئیے گئے تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی ، گنتی مکمل ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کو وکلاء گلے لگا کر مبارکباد دیتے رہے اور خوشی کااظہار کرتے رہے وکلاء رہنماؤں کے پاس ٹیلیفونز آنے کا بھی تاندباندھا رہا ۔