|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2017

کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کے چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی چوری ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق سرفراز بگٹی کے سی ایس او سید امین کی کرولا کاربرنگ سیاہ رجسٹریشن نمبر بی ایل ایف 10 چمن پھاٹک کے قریب جونیئر اسسٹنٹ کالونی میں گھر سے ملحقہ گیراج میں کھڑی تھی۔ رات گئے نامعلوم چوروں نے گیراج کے تالے توڑ کر گاڑی چوری کرلی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ سول لائن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دہشتگردی کے کسی واقعہ میں استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر پولیس ، ایف سی اور لیویز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔