|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2017

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ ملک میں مردم شماری کوہرقیمت پرمکمل کیاجائیگا،فوج مردم شماری کے عمل کی مثبت اندازمیں تکمیل کوقومی فریضہ سمجھتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے راولپنڈی میں مردم شماری سپورٹ سینٹرکادورہ کیا،آرمی چیف کوسپورٹ سینٹرونگ کی طرف سے مردم شماری پربریفنگ دی گئی ،سپورٹ سینٹرپہنچنے پرآرمی چیف کالیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف مرزانے استقبال کیا۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ مردم شماری کے لئے بہترین اندازمیں کام جاری ہے ،ملک میں مردم شماری کوہرقیمت پرمکمل کیاجائیگا۔فوج مردم شماری کے عمل کومثبت اندازمیں تکمیل کواپناقومی فریضہ سمجھتی ہے ۔مردم شماری بہتراندازمیں آگے بڑھنے کاعمل حکومت اورفوج کی مشترکہ کامیابی ہے