کوئٹہ: بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ایک رکن سبرامنیم سوامی نے کہاہے کہ کلبھوشن یادیوپرلگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے،بلوچستان میں گڑبڑ کرنے کی من گھڑت باتیں کی جارہی ہیں،
کلبھوشن یادیو کے ردعمل پر بھارت پاکستان کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا، بلوچستان کو ایک آزاد ریاست کی حیثیت دینگے اور اگرکلبھوشن کوکچھ ہوا تو بھارت میں کی علیحدگی کی حمایت کریگا ،بلوچستان کے علیحدگی پسندنمائندہ کو یہاں بٹھاکر جلاوطن ملک کی نمائندگی دینگے۔پاکستان کو اپنے لوگوں کی پرواہ نہیں وہاں روز دہشت گردی ہوتی ہے معصوم لوگ مرتے ہیں ۔ پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے بھارت کو آج ہی جواب دینا ہوگاپاکستان کے چار ٹکڑے کرکے بلوچستان کو الگ کردینگے۔کلبھوشن کیلئے اپیل کرنا اور انصاف کی توقع رکھنا بے معنی ہے اس سے کچھ نہیں ہوگا۔