|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2017

کوئٹہ: سابق وفاقی وزیر و پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سردار عمر گورگیج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 2018ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی اور وزیراعلیٰ بلوچستان حاجی علی مدد جتک ہونگے ،موجودہ حکمران پانامہ لیکس میں بری طرح پھنس چکے ہیں اسلئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں پانامہ کیس کے فیصلے کا 20کروڑ عوا شدید بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے رہنماوں اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سردار عمر گورگیج نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے چار سال کے دوران صوبے میں کوئی ترقیاتی کا م نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کوئٹہ سمیت ریکارڈ ترقیاتی کا م کرائے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس کا منشور روٹی ،کپڑا ،مکان اور تعلیم ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذؤالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو اور اب انکے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری پارٹی منشورکو آگے لیکر چل رہے ہیں پارٹی منشور کے باعث لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں جون میں بجٹ پیش ہونے کے بعدبلوچستان مین بہت سی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب بلوچستان کی حکومت سنبھالی تو حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے تک نہیں تھے اسکے وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ اور صوبائی خودمختار ی دی۔