کوئٹہ : کوئٹہ کے شہریوں کی بڑی تعداد پراپرٹی ٹیکس کے نادھندہ نکلی ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسشین سید ظفر علی بخاری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ کوئٹہ کے 400کے قریب شہریوں کے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 50کروڑ سے زائد کی رقم واجب الادا ہے،اس میں نجی عمارتوں کے مالکان کے ساتھ کمرشل عمارتوں کے مالکان بھی شامل ہیں ،متعدد نادھندہ ایسے ہیں جنہوں نے پچھلے کئی برسوں سے پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا ،سید ظفر علی بخاری نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ،ٹیکس کی وصولی کیلئے مجسٹریٹ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، یہ ٹیمیں ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کے گھر اور دوکانیں سیل کریں گی۔۔