|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2017

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے صوبے میں ایف سی کو پولیس کے اختیارات دینے کی سمری منظور کرلی ،،وفاقی وزرات داخلہ کی حتمی منظوری کے بعد نوٹی فیکشن جاری کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے صوبے میں ایف سی کو دئیے گئے پولیس کے اختیارات کی مدت اٹھارہ فروری کو ختم ہو نے کے بعد اس میں تین ماہ کی توسیع کیلئے ایک سمری وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ ز ہری کوبھجوائی گئی تھی، جس کی منظوری وزیراعلی نے گذشتہ روزدے دی ،محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سے منظور ہونے والی سمری وفاقی وزرات داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے ،وفاقی وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔