|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2017

لاہور: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں انتخابات کا دور شروع ہونے والا ہے اور ہماری پارٹی بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کے ادارے کمزور ہوتے جا رہے ہیں، پاناما کا معاملہ اللہ کی طرف سے ہے، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سینیٹ میں جو بھی معاملہ پیش آیا حکومت کے لیے دھچکا ہے، چیرمین سینٹ رضاربانی نے حکومتی رویے پر ہاتھ کھڑے کردیے۔ مردان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے پرافتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون ہے، کسی کو بھی قتل کرنے کا حق نہیں، واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن ملک دشمن ہے، اس کا اعترافی بیان موجود ہے اور اسے قانون کے مطابق سزا دی گئی۔