کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے ہفتے کے روز ساروان ہاوس میں بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور چیف آف ساروانواب اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی اور ان سے خاص طور پر بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان خاص طور پرپانامہ لیکس کے فیصلے سمیت دیگر قبائلی امور پر بھی غور خوص کیا گیا سیاسی حلقے دونوں قبائلی و سیاسی شخصیات کے ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔