۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں قبائلی جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں گلستان کاریز کے مقام پر خونی تنازع کا تصفیہ کے دوران فریقین ایک دوسرے سے لڑپڑے۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں قبائلی رہنماء لالہ خان بادیزئی کے بیٹے بصیر خان بادیزئی اور ساٹھ سالہ شخص پائند خان کاکوزئی دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ لیویز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں نظر محمد ولد پائند خان کاکوزئی ، نذیر احمد ولد باری داد بادیزئی ،محمد نسیم ولد محمد کریم ، حمید اللہ ولد حاجی عبدالرحیم اور شریف اللہ ولد عبدالرزاق شامل ہیں۔