ڈیرہ مراد جمالی : محکمہ ایری گیشن نصیرآباد میں آفیسران کے بھائی بیٹے کزن اور رشتہ داروں کے ٹھیکداروں کے نام پر کروڑوں روپے کے ٹھیکے ہونے کا انکشاف کینالوں کے بھل صفائی بلڈوزگاڑیوں اور عمارتوں کے مرمت کے ٹینڈر خفیہ طور پر بھائی بیٹے کزن اور رشتہ داروں کے نام ہونے لگے ہیں قیمتی مشینری گاریاں اور ریسٹ ہاوس تباہ حال حکومت کو سالانہ لاکھوں روپے ٹیکس دینے ٹھیکدار مایوس ہو گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب نہری نظام نصیرآباد پٹ فیڈر کینال توسعی منصوبہ سمیت دیگر کینالوں میں اربوں روپے کی میگا کرپشن کی داستان سامنے آنے کے بعد ایری گیشن نصیرآباد میں کروڑوں روپے کے ٹھیکے آفیسروں نے خفیہ طور پر محکمہ ایری گیشن میں اپنے بھائی بیٹے کزن اور رشتہ داروں کو ٹھیکدار بنا نے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق کینالوں کے بھل صفائی بلڈوزگاڑیوں اور عمارتوں کے مرمت کے ٹینڈر خفیہ طور پر بھائی بیٹے کزن اور رشتہ داروں کے نام کرکے ایڈوانس ادائیگی کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے محکمہ کے آفیسران کم مدت میں کروڑ پتی بن چکے ہیں جبکہ محکمہ کی قیمتی مشینری کے مرمت کے نام پر کیئے ٹینڈوں کے ابوجود اب بھی قیمتی مشینری اور سرکاری گاڑیاں اینٹوں پر کھڑی ہوئی ہے جن کے نام پر کروڑوں روپے نکال لیئے گئے ہیں جبکہ محکمہ ایری گیشن کا ریسٹ ہاؤس بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی چھت زمین بوس ہو چکی ہے رشتہ داروں کے ٹھیکدار ہونے وجہ سے حکومت کو سالانہ لاکھوں روپے ٹیکس دینے ٹھیکدار مایوس ہو گئے عوامی حلقوں نے محکمہ ایری گیشن نصیرآباد میں ہونے والی بد عنوانیوں پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔