|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2017

کراچی: میٹرک بورڈ انتظامیہ نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے پرچہ شروع ہونے سے چند لمحے قبل امتحانی مرکز تبدیل کر دیا جس سے بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوسرے مرحلے کے تحت بچوں کے امتحانات کا سلسلہ لینے کا عمل جاری ہے لیکن آج جب طلبا کراچی کے علاقے کیماڑی میں واقع باب الاسلام اسکول پہنچے تو ثٓانوی بورڈ کے عہدیدار کی جانب سے پرچہ شروع ہونے سے چند منٹ پہلے ان سے کہا گیا کہ آپ کا امتحانی مرکز تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب آپ لوگ وہیں جا کر پرچہ دیں گے جس پر طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ثانوی بورڈ ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن میں بھی طالبات کے اسکول میں مرد حکام کی جانب سے جب بچیوں کی جامع تلاشی لینے کا کہا گیا جس پر طالبات اور والدین نے شدید احتجاج کیا۔