کوئٹہ: قلات کے رہائشی حاجی عبدالمجید نیچاری نے الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہر بوئی پہاڑ اور دامان میں گیس اور دیگر معدنیات کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن کو پی پی ایل حکام غیر مقامی افراد کو نواز ا جا رہا ہے اور زمین مالکان اور مقامی افراد کو نظرانداز کیا جا رہا ہے جس پر قبائلی تصادم کا خطرہ ہے صوبائی حکومت غیر قانونی معاہدے کو نوٹس قبائلی تصادم کو روکا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پرگل محمد نیچاری، وڈیرہ مراد نیچاری، میر یار محمد نیچاری، عبداللہ نیچاری، میر جان محمد نیچاری بھی موجود تھے حاجی عبدالمجید نیچاری نے کہا کہ معدنیات پر حقدار افراد کے بجائے ایسے لو گوں کو سامنے لایا جائے جن کی ایک انچ زمین یہاں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پی پی ایل احکام ہوش کے ناخن لیں او ر غیر مقامی افراد کے بجائے زمین مالکان کے ساتھ معاہدہ کریں صوبائی حکومت اس اہم مسئلے کو جلد ازجلد نوٹس میں لیں قبائلی تصادم سے عوام محفوظ رہے اور مقامی افراد کو ان کا حق مل سکیں۔