کوئٹہ: مغوی سیکریٹری ہائیرایجوکیشن عبداللہ جان کے والد نے بیٹے کی بازیابی کیلئے آرمی چیف سے اپیل کردی، والد کا کہنا ہے کہ آپ پراعتماد ہے میرے بیٹے کی بازیابی کے لئے مدد کرینگے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اغوا ہونے والے سیکریٹری ہائیرایجوکیشن عبداللہ جان کے والد نے بیٹے کی بازیابی کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام خط لکھ دیا ہے، خط میں عبداللہ جان کے والد نے بیٹے کی بازیابی کیلئے آرمی چیف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میرے بیٹے کی بازیابی کیلئے کردار ادا کرے۔خط میں عبداللہ جان کے والد نے کہا کہ عبداللہ کو اغوا ہوئے40روز گزر چکے ہیں اب تک بازیابی نہیں ہوئی، میری امیدیں پاک فوج سے وابستہ ہیں اور پاک فوج ہی ملک میں امیدوں کی آخری کرن ہے خط میں کہا گیا کہ آپ پراعتماد ہے میرے بیٹے کی بازیابی کے لئے مدد کرینگے۔