|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان یو نیور سٹی کے مسائل کے حوالے سے طلباء تنظیموں کا اجلاس زیر صدارت پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما ملک انعام کاکڑمنعقد ہوا ۔ جس میں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ، وائس چیئرمین خالد بلوچ ، جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ پی ایس او کے زرک خان اوراسفندیار ،بی ایس او پجار کے نجم بلوچ ، ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے حسین ترانی ہزارہ نے شرکت کی اجلا س میں جھوٹے مقدمے کے تحت بی ایس او کے رہنماء نذیر بلوچ کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اجتماعی لائحہ عمل کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلا س میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان یونیور سٹی کے نااہل وائس چانسلرکرسی بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا ئی ہیں بی ایس او کے ممبر کو طلباء کے درمیان معاملے کو رفع دفعہ کرنے کی سزا دی گئی نا اہل وائس چانسلر جھوٹے مقدمات کے آڑ میں طلباء تنظیموں کے خلاف معاذ کھول کراپنی کرپشن کو تحفظ دے رہے ہیں وائس چانسلر کے پی ایس مقدمے سے رہا کر دیئے گئے لیکن آواز اٹھانے پر طلباء کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کی جا رہی ہیں فیسوں میں کمی کے اعلانات میں کوئی حقیقت فیس نہ ہی وائس چانسلر طلباء تنظیموں کے حقیقی مسائل پر توجہ دے رہے ہیں آئے روز جعلی پروگرامز اور فوٹو سیشنز کا مقصد کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے ہیں طلباء کے نام پر آنے والے اسٹڈی ٹور زکو بھی مخصوص پالیسی کے تحت کرپشن کا شکار بنا دیا گیا انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ وائس چانسلر کی موجودگی میں یونیور سٹی کا تعلیمی ماحول خروب ہو رہاہے اگر طلباء تنظیموں کے حقیقی آواز پر توجہ نہیں دی گئی تو یونیور سٹی میں مکمل حالات خراب ہونگے ۔