|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2017

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت میں قوم پرست اور مفاد پرست جماعتیں عوام کی خدمت نہیں کر سکے جمعیت علماء اسلام ماضی کی طرح اب اور مستقبل میں بھی عوام کی خدمت کرینگے 2018 کے انتخابات میں عوام کی مسترد جماعتوں کو عبرتناک شکست سے دوچا رکرینگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام ان کی کارکردگی سے عیاں ہو چکے ہیں اس لئے لوگ جوق درجوق جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونیوالے سینکڑوں افراد کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر جمال خان ، کمال خان، خدائے فضل، حکیم داد، حق داد ، خدائے نور، خیال محمد، رحمت اللہ، محمد صادق، جمعہ خان، خدائے رحیم، رحیم خان، محمد رفیق ، قربان ، رحمت اللہ، جمعہ گل، ولی خان، گل خان، نذیر خان، محمد خان، ملا شیر علی، عالم ، محمد فضل، زاہد خان، محبت خان، نوشیروان شامل ہے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی اور صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا قوم پرستوں نے صوبے کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا اور کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام ان قوم پرستوں سے مایوس ہو چکے ہیں جنہوں نے دوسروں کا کندھا استعمال کر کے اقتدار میں آئے انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام جمعیت علماء اسلام کو اپنا جماعت بنا دیں تاکہ ان کے تمام جائز مسائل حل ہو سکے مگر بد قسمتی سے جو جماعتیں اقتدار میں ہے وہ عوام کے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں جمعیت علماء اسلام ان سے ضرور حساب لیں گے کیونکہ جمعیت علماء اسلام عوام کی جماعت کی اور2018 کے انتخابات میں ان نام نہاد قو م پرستوں کو شکست سے دوچار کرینگے۔