|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2017

وڈھ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالروف مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہرذی شعور تعلیم یافتہ سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں کو بھر پور انداز میں مردم شماری کا حصہ بنا چاہیے اور ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ مردم شماری میں شامل ہوکر اپنا قومی فرض ادا کریں مردم شماری کسی پارٹی یا قبائل کا مسلہ نہیں یہ پورے بلوچ قوم کی شناخت کا مسلہ ہے بلوچ قوم کے نوجوان کو چاہیے کہ وہ اس مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کوشش ہو کہ کوئی بھی گھر یا فرد شماری سے محروم نہ ہوں انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے بلوچ قوم کی مستقبل وابسطہ ہے اگر آج ہم نے کوتاہی دیکھائی تو آنے وانیوالی نسلیں ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرینگے قومی شناخت کیلئے ہر بلوچ کا بچہ بچہ اپنی فرض ادا کرئیگا تو ہم کامیاب ہونگے بلوچستان کے حالات کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں بلوچ آئی ڈی پیز کی دیگر علاقوں میں نقل مکانی اور افغان مہاجریں کی لاکھوں کی تعداد میں بلوچستان میں بسنے کی وجہ سے بلوچ قوم کو اپنی شنا خت کیلئے گھروں سے نکل کر اس مہم کا حصہ بنا ہوگا بلوچ قوم نے اس فرض میں کو ادا نہیں کیا تو ہم بلوچ قوم اقلیت شمار ہونگے سازش کرنے والے اپنے مقصد میں کامیابی چاہتے ہیں ا نہوں نے کہا کہ خضدار سمیت دیگر علاقوں جاری مردم شماری میں بی این پی کے کارکناں دن رات محنت کریں اور مردم شماری ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں بلوچ قوم اپنی گروہی زاتی وسیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی بھائی چارے اور اتحاد و یکجہتی کا مکمل ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم بلوچستان کے مالک اگر دیگر علاقوں میں سازش کے تحت افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل کرنے کیلئے جو سازش ہورہی ہیں بی این پی بلوچ قوم کی نمائندہ جماعت ہونے کی وجہ سے ایسی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اس عمل کی بھر پور مذمت کریگی انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے افغان مہاجرین کو دور رکھا جائے ۔