|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2017

اسلام آباد: پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے دُہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے پہلی کامیاب آزمائشی اڑان بھری۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان اور چین نے مل کر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ دونوں دوست ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے دُہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے پہلی کامیاب آزمائشی اڑان بھری۔ ترجمان نے کہا کہ جے ایف 17 بی تھنڈر سے تربیتی اور آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔