|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل کا اجلاس زیر صدارت صدر انور ساجدی منعقدہ ہوا اجلاس میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور وخوص کیا گیااجلاس میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی حکومتوں کی سر د مہری کی وجہ سے بلوچستان کے اخبارات اپنی تاریخ کے سنگین ترین بحران سے گزر رہے ہیں اور ان کی حالت ایسے ہے جیسے آئی سی یو وارڈ میں مریضوں کی ہو تی ہے گزشتہ سال اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی اخباری صنعت کو بچا نے کے لئے مکمل تعاون کیا جائیگا لیکن مقام افسوس ہے نہ تو صوبائی بجٹ میں تشہیر کی مد میں با قا عدہ طور پر کوئی اضافہ کیا گیا اور نہ ہی اشتہارات کی تقسیم کے ضمن میں منصفانہ رویہ اپنایا گیا اس دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ جیسے محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان مکمل طور پر لا وارث اور مفلوج ہے اور یہ چند جو نیئر ز گریڈ کے آفیسران اور کلرکوں کے رحم وکرم پر ہے اس کے برعکس با قی صوبوں میں وزراء اعلیٰ اس محکمے کی ذاتی طور پر نگرانی کر تے ہیں اجلاس میں مزید کہا گیا کہ اخبارات حکومت کی طرف سے مناسب رہنمائی کے بغیر از کود پبلسٹی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں جبکہ نو کر شا ہی کا فنڈ کے استعمال کے سوا اور کوئی کام نہیں ہے لہٰذا حکومت کے ذمہ داروں کو در دمندی کے ساتھ یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کو دیگر محکموں کی طرح اہمیت دی جائے اس کے باقاعدہ ایک مروجہ پا لیسی تشکیل دی جائے اور محکمہ کا چارج وزیراعلیٰ اپنے پاس رکھے اور اپنے اخبارات کی درجہ بندی کی جائے جس کے بعد منصفانہ طور پر اشتہارات کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے جس میں بلوچستان کے اخبارات کواولیت دی جائے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد کر تے ہوئے سالانہ تشہیری بجٹ کو دو گنا کی جائے اجلاس میں صدیق بلوچ( آزادی ،بلوچستان ایکسپریس)جاوید اختر خان (اعتماد) حاجی خلیل الرحمان (جنگ)رضا الرحمان (سنچری ایکسپریس)،گلریز خان(باخبر)،انور ناصر( بلوچستان نیوز)اور نا در حسین زمرد (ہمت) نے شرکت کی۔