|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2017

چاہ بہار : چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کی توسیعی پروگرام کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح ایرانی صدارتی انتخابات کے کو وسط سٹی کے ماہ میں ہوگا، بھارت چاہ بہار کی بندرگاہ میں توسیع کے پروگرام پر 85کروڑ 50لاکھ ڈالر خرچ کر دیا ہے، اس کی تفصیلات چاہ بہار پورٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمدسعید نجاد نے اخباری نمائندوں سے کیا، بھارت چاہ بہار کی بندرگاہ کو افغانستان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک سے تجارت کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے علاوہ بھارت چاہ بہار مین مزید سرمایہ کاری کرے گا، ایک معاہدہ کے تحت وہ 23کروڑ 50لاکھ ڈالر معاشی اور تجارتی منصوبوں پر خرچ کرے گا، بھارت چاہ بہار بندرگاہ کے ایک حصہ پر دو کنٹینر ٹرمینل تعمیر کرے گا، یہ دونوں برتھ بھارتی تجارت کیلئے مخصوص ہوں گے، دوسرے ممالک کے علاوہ چین نے بھی چاہ بہار کی تجارت کیلئے استعمال کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا ۔