کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ مودی کے یارگوادر سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکن اور عوام سی پیک کو ناکام بنانے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا یہ منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کو مضبوط اور بلوچستان کے 10لاکھ کے قریب نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ،پیپلزپارٹی قومیت اور لسانیت کی سیاست پریقین نہیں رکھتی ہمیں امت رسولؐ بن کر پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانا ہوگا قوم اورمذہب پرستوں نے عوام کو نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا 2018ء انشاء اللہ پیپلز پارٹی کا ہوگا اور اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرینگے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کلی نیک میں امیر بخش لہڑی ، کریم بخش ،ظہور احمد محمد شہی ، محمد اعظم محمد شہی ، نصیراحمد محمدشہی ، راشد ،عبدالراق زہری کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی ،ثناء اللہ جتک ،حاجی ہاشم محمد شہی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر الطاف گجر، شہزادہ کاکڑ،عبدالباری موسیٰ خیل ، مولوی جمال ،ربانی خلجی ،جہانگیر خلجی ، یادگارسارنگزئی،ندیم آفریدی ،حیات ،جہانگیر اور دیگر بھی موجود تھے۔اس سے قبل امیر بخش لہڑی ،کریم بخش لہڑی اوردیگر نے بی این پی سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے لوٹ مار اور کرپشن کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیاسریاب پیکج کے نا م ر آنے والے اربوں روپے خوردبرد کی نظر ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ 67سال گزرنے کے باوجود ہمارے نوجوان غلط راستے پر بھٹک رہے ہیں انہیں پہاڑوں پر بھیج دیا گیامیں پہاڑوں پر جانے والوں اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور پاکستان کا جھنڈا بلند کریں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر یہاں کے مظلوم اور محکوم عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پڑھے لکھے طبقے ،ٹیچروں،پروفیسروں کونشانہ بنایا گیااور تعلیم کے میدان میں بلوچ قوم کو 100سال پیچھے دھکیل دیا گیا جسکی وجہ سے ہم پسماندگی اور غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پیپلز پارٹی نفرت اور لسانیت کے نام پر سیاست یقین نہیں رکھتی ہمیں چاہئے کہ امت رسولؐ بن کر پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر عوام کی خدمت کریں ۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے چین کے ساتھ دوستی کی بنیاد رکھی تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن آج پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے چین کے ساتھ دوستی کی باتیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک منصوبہ صوبے کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتے ہیں جسے مودی کے یاراور ملک دشمن عناصر ناکام بنانا چاہتے لیکن پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن اور عوام ملکر انکی ان کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک منصوبے کی کامیابی کے بعددنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے لوگ اور تاجر آپ کے ملک کے ویزے کیلئے ترسیں گے اور گوادر سی پیک منصوبے کے تحت بلوچستان کے 10لاکھ سے ذائد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اوربلوچستان دوسرا دوبئی ثابت ہوگا۔ انہوں نے نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ پیپلز پارٹی کوعلاقے میں فعال اور منظم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ تقریب سے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،ثناء اللہ جتک اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے عوام کو نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا صوبے کے عوا م آج بھی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پیپلزپارٹی غریبوں اور متوسط طبقے کی جماعت ہے جو اقتدار میں آکر عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کریگی گزشتہ دور اقتدار میں پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو آغاز حقوق بلوچستان پیکج ،این ایف سی ایوارڈ،سرحد کو خیبر پختونخوا کا نام ،چھوٹے صوبوں کو صوبائی خودمختاری اور ملک کے غریب عوام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا جس سے لوگ بھر پور استفادہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے باعث آج بلوچستان کے ہرایم پی اے کو 25سے 27کروڑروپے فنڈز مل رہے ہیں موجودہ مخلوط حکومت صوبے کو ملنے والے فنڈز خرچ نہیں کر پارہی ہے اور صوبے کے 1کھرب سے ذائدکے فنڈز لیپس ہوکر لاہورمیں میٹروبس اور اورنج لائن منصوبے ر خرچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ خاص کر سرایب پیپلز پارٹی کے جیالوں کا گھر ہے ایک بار پھر بلوچستان کی سڑکوں پر جیئے بھٹو کے نعرے بلند ہورہے ہیں پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے عوام کے حقوق کیلئے پھانسی کے پھندے کو شہادت کو قبول کیا لیکن کبھی بھی اپنے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی بلوچستان میں باقی عہدیداروں ، ذیلی تنظیموں اور اضلاع کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گااورپیپلز پارٹی کو صوبے بھر میں یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم بنایا جائے گا ۔