واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے یورپ کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ۔
ا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یورپی ممالک میں امریکی شہریوں پر حملے کا خطرہ ہے۔
امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک وارننگ جاری کی ہے جس کے تحت یورپی ممالک میں امریکی شہریوں پر حملے کا خطرہ ہے۔ وارننگ میں امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یورپی ممالک بالخصوص فرانس اور سویڈن میں دہشت گرد تنظیموں کے حملوں کا خطرہ ہے۔
دہشت گرد ہوٹلز، عبادت گاہوں، پارکوں اور شاپنگ مالز جیسی عوامی جگہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یورپ میں امریکی شہریوں کے لئے وارننگ 4 ماہ تک رہے گی۔