|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2017

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ،ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ جغرافیائی ، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔ اچھے تعلقات کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور دوست ہی نہیں ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان اور ایران کو ملکر امہ کے مسائل کے حل اور بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے واضح رہے ايراني وزيرخارجہ جواد ظريف دو روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔