بلوچستان میں ضلع قلعہ عبداللہ کے2 سرحدی دیہات میں مردم شماری روک دی گئی ہے۔
کمشنرمردم شماری محمد اشرف کا کہنا ہے کہ کلی جہانگیراورکلی لقمان میں مردم شماری ٹیم پر افغان فورسزکی فائرنگ کےبعدروکی گئی، صورتحال کے جائزے کے بعد مردم شماری دوبارہ شروع کردی جائے گی۔
کمشنرمردم شماری کے مطابق بلوچستان کےدیگرعلاقوں میں مردم شماری کامیابی سےجاری ہے، بلوچستان کے 17 اضلاع کےپہلے بلاکس میں آج مردم شماری کا آٹھواں روز ہے۔