|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2017

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن وزیراعظم نواز شریف کی سوچ کسی آمر سے کم نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت تمام میئرز کے پاس اختیارات ہونے چاہئیں اور میئر کراچی اختیارات کے حوالے سے بیان بازی کے بجائے حکومت سے مل کر بات کریں تو معاملات حل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ کسی ڈکٹیٹر سے کم نہیں ہے، جمہوریت کا چولہ پہنتے وزیراعظم کی سوچ آمر کی عکاس ہے۔