کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی مشاورتی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں صوبائی ، پارلیمانی، مرکزی ، ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں پاک افغان ارڈر پر نا خوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے تناؤ کو کم کرنے اور مذاکرات کو اولیت دینے کو وقت اور حالات کی ضرورت قرار دیا دونوں ممالک عدم اعتماد کی فضاء کو ختم کر کے مسائل کو گفت وشنید کے ذریعے حل کریں کیونکہ یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ چاہئے جتنی بھی جنگیں لڑی جائیں آخر میں مذاکرات ہی کرنے پڑتے ہیں اجلاس میں بارڈر کیساتھ آبادی کو وہاں سے بے دخل کرنے سے وہاں مقیم غریب عوام کی مصائب ومشکلات کوپر کیاجائے اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے کروڑوں عوام کے حق میں ہے اجلاس میں گزشتہ روز واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اجلاس میں23 مئی مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کی کوئٹہ آمد اور جلسہ عام بارے امور پر غور وخوص کیا گیا اور متعدد فیصلے کئے گئے جلسہ کامیابی بارے متعدد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس میں ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئیں اور عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ23 مئی صادق شہید گراؤنڈ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرکے قوم دوستی اور وطن دوستی کا ثبوت دیں اور کرپٹ ، غاصب حکمرانوں سے نفرت کا اظہار کریں۔