گوادر : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے گوادر پورٹ پر 2 ارب 82کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے مختلف پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔پروجیکٹس میں گراب کمر شل کمپلیکس ،زربار بزنس کمپلیکس، جی پی اے سی مین کلب ۔اپ گریڈیشن آف جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس شا مل ہیں دو سال کی مدت میں مکمل کیئے جائیں گے پروجیکٹ ڈائریکٹر داؤد بلوچ کی بریفنگ ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے گوادر پورٹ اور ہاوسنگ کمپلیکس میں مختلف پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھااس موقع پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیرمین دوستین خان جمالدینی،پروجیکٹ ڈائریکٹر داؤد بلوچ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گوادر پورٹ اور ہاؤسنگ کمپلیکس میں 2ارب 82کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے شروع کیئے گئے ہیں جو دوسال کی مدت میں مکمل کیئے جائیں گے جن میں گوادر پورٹ پر گراب کمرشل کمپلیکس،زربار بزنس کمپلیکس،جی پی اے سی مین کلب اور جی پی اے کمپلیکس میں تعمیر چیئرمین ہاؤس،سینئر آفیسرز بنگلوز،آفیسرز فلیٹس یونٹ،سکول،شاپنگ سنٹر،پلے گراؤنڈ،جمنازیم،اور دیگر منصوبے شامل ہیں ،گوادر پورٹ پر تعمیر ہونیوالے پروجیکٹس گوادر پورٹ کی آمدنی اور بزنس میں اہمیت کے حامل منصوبے ہیں جس سے پورٹ کی ریونیو میں اضافہ ہوگا ، کمرشل سینٹر میں شاپنگ مال اور گوادر بندرگاہ سے تجارت کرنیوالی کمپنیوں کے دفاتر ہونگے اور سی مین سنٹر میں شپنگ اسٹاف کو سہولت میسر ہونگے ،جبکہ جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن سے پورٹ ملازمین کو درپیش رہائشی مسائل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میسر ہوگی بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام منصوبے دو سال کی مدت میں مکمل ہونگے اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیئے جائیں ۔