|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2017

کوئٹہ : اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اقتدار میں رہنے کے باوجود چمن سانحہ پر قوم پرستوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اور جن قوتوں نے ان کو اقتدار حوالے کیا ہے آج ان پر ایک سوالیہ نشان ہے کے سانحہ چمن کے واقعہ کے باوجود قوم پرستوں کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بھارت اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف بولنے کی سقت نہیں رکھتے 12 افراد کی شہادتوں پر خاموش اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ حکومت ختم ہونے پر وہ واپس افغانستان کی گیت شروع کر دیتے ہیں بھارت افغانستان اور امریکہ پاکستان کے ازلی دشمن ہے اور ازلی دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے بے گناہ انسانوں کا حساب ضرور لیا جائیگا جمعیت علماء اسلام نے پہلے ہی پیشن گوئی کی تھی کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کی ترقی نہیں چاہتی اور بزدل دشمن کی طرح پیچھے سے وارکر تے ہیں مگر ان کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں مختلف پروگراموں اور شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح گزشتہ روز چمن بارڈر کے متصل علاقوں میں مردم شماری کی ٹیم پر افغان فورسز نے حملہ اور بعد میں سول آبادی کو نشانہ بنایا یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے حکومت صرف معاوضے کا اعلان کر کے اپنے آپ کو اس حوالے سے دور نہ کریں بلکہ موثر اقدامات اٹھائے جائے حکومت میں شامل قوم پرستوں نے اپنے آقاؤں کو خوش رکھنے کے لئے اس اہم ایشو پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ایک طرف اقتدار سے اپنے آپ کو الگ نہیں کرتے تو دوسری طرف اتنے شہادتوں کے باوجود قوم پرست جماعت کی طرف سے بیان نہ آنا اس بات کی غمازی کر تا ہے کہ یہ اپنے عوام کے دکھ کا مداوا نہیں کر سکتے اور نہ ہی اپنے آقاؤں کو ناراض کر نا چا ہتے ہیں ہم نے شروع دن کہا تھا کہ اقتدار ختم ہو تے ہی یہ لوگ امریکہ اور کابل کا رخ کرینگے آج وہی ثابت ہو گیا کیونکہ جب تک اقتدار کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں تویہ کبھی بھی دوسروں کے خلاف نہیں بولتے جیسے اقتدار سے الگ ہونگے تو یہ خلاف بولیں گے اور مظاہرے بھی کرینگے عوام ان حقیقت سے آگاہ ہو چکے ہیں اس لئے آئندہ انتخابات میں عوام ان پر کبھی بھی اعتماد نہیں کرینگے اور نہ ہی ان کو ووٹ دینگے۔