گوادر : اہلال احمر پاکستان کے چیرمین ڈاکٹر سعید الہٰی نے نجی منصوبے برج ال گوادر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا ۔ برج ال گوادر میں گوادر پورٹ سے تجارت کرنے والی کمپنیوں کے دفاتر بنائے جائیں گے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر میاں اطہر۔ گزشتہ روز اہلال احمر پاکستان کے چیرمین ڈاکٹر سعید الہٰی نے گوادر میں نجی سیکٹر کے پہلے منصوبے برج الگوادر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ برج الگوادر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر میاں اطہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برج الگوادر کا منصوبہ آئندہ تین سال میں مکمل ہوگا ۔ یہ بارہ منزلہ عمارت ہوگی جسے جدید طریقے سے بنایا جائے گا۔ عمارت میں گوادر پورٹ سے تجارت کرنے والی کمپنیوں کے دفاتر بنائے جائیں گے ۔ برج الگوادر میں جدید اقسام کی لفٹنگ و پارکنگ بنائے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ چینی ماہرین کی مدد سے اس منصوبے کو گوادر کی تاریخی منصوبوں میں شمار کرینگے۔