مزاحیہ فیصلے اور طالب علموں کا مستقبل

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

کرونا وائرس کی وبا کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے آن لائن کلاسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔اگر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعلیم یافتہ افراد کے اس فیصلے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یہ ایک مزاحیہ فیصلے کے سوا کچھ نہیں ہے اور یہ مزاحیہ فیصلہ طالب علموں کے مستقبل کے ساتھ ایک گھناؤنا مذاق ہے۔جب بیوقوفوں کی مجلس سجتی ہے تو فیصلے ایسے ہی مزاحیہ اور طنزیہ آتے ہیں کیونکہ بیوقوف لوگ سوچ بچار کے بعد فیصلہ لینے کے بجائے دوسروں کی تقلید میں فیصلے صادر فرماتے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ معروضی حقائق کی روشنی میں فیصلوں پہ عمل درآمد کیسے کیا جاتا ہے؟

کیا افغانستان میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

دنیا میں کبھی جنگیں ختم نہیں ہونگی،جنگیں ازل سے تھیں اور ابد تک رہیں گی بس جنگوں کے نام اور انکی ہیت تبدیل ہوتی رہے گی،یہ جنگیں کبھی پہلی جنگ عظیم کے نام پر لڑی گئیں اور کبھی افغان وار کے نام پہ لڑی گئیں لیکن ان کا مقصد اور محورصرف قومی مفاد ہوگا۔آج بھی دنیا میں قومی مفاد کے نام پہ کئی جنگیں لڑی جارہی ہیں اور انہی جنگوں کی وجہ سے دنیا کی طاقتورریاستیں اپنی معیشت اور تجارت کو سہارا دئیے ہوئے ہیں۔ عالمی طاقتیں چاہے امریکہ کی شکل میں ہوں یا چائنا کی شکل میں کبھی نہیں چاہیں گی کہ دنیا میں جنگوں کا خاتمہ ہو۔دنیا میں جنگوں کا وجود ہی سرمایہ دارانہ نظام اور طاقتور ریاستوں کے قومی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔

مستقبل کا روشن ستارہ، رازق بلوچ

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

ماری پور ٹکری ولیج کراچی کا ایک پسماندہ ترین اور نظر انداز ترین علاقہ ہے۔یہاں کے عوام کے اکثریت کا تعلق ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔جبکہ دو صدیوں سے آباد علاقے کے باشندے صحت، تعلیم اور ضروریات زندگی کی سہولتوں سے یکسر محروم ہے۔بنیادی انسانی حقوق سے محرومی اپنی جگہ لیکن ایک حقیقت یہ ہے کہ ٹکری ولیج کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں اگر انہیں حکومتی اداروں کی جانب سے کسی بھی شعبے میں سہولتیں فراہم کی جائیں تو یہ نوجوان قوم اور ملک و ملت کے لئے ایک اہم اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں۔جس طرح ٹکری کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپکے تحت اپنے عوام کو تعلیم دینے کی غرض سے ٹکری ایجوکیشن سینٹر کی بنیاد رکھی جو ٹکری کے عوام کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے اسی طرح اسپورٹس کے میدان میں نوجوانوں نے اپنی مدد آپکے تحت علاقے کے بچوں کی ٹریننگ کا انتظام کیا۔

محنت کشوں کی ہیلتھ اور سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ڈی جی لیبر

Posted by & filed under پاکستان.

گڈانی: سیکریٹری لیبر بلوچستان پسندخان بلیدی اور کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کے احکامات کی روشنی میں،ڈائریکٹر جنرل لیبر شجا ع الملک گچکی کی سربراہی میں ای پی اے لیبر اور بی ڈی اے کی ٹیم نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ا محکمہ ماحولیات نجینئر محمد خان اوتمانخیل کی تجاویز کی روشنی میں محنت کشوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے سے متعلق امور کا جائزہ لیا ۔

حب ،اسٹیل ملزکو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ

Posted by & filed under پاکستان.

حب : ڈی جی ماحولیات کے احکامات کی روشنی میں لسبیلہ انتظامیہ اور ای پی اے کی ٹیم کا انوائرمنٹ ہیلتھ اینڈسیفٹی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسٹیل ملز کے خلاف جمعرات کے روز کاروائی عمل میں لائی گئی ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے انجینئر محمد خان اوتمانخیل نے ٹیم کے ہمراہ حب اسٹیل ملز کا دورہ کیا۔

حب،فضائی آلودگی پھیلانے پر اسٹیل ملز کو 5 لاکھ جرمانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

حب: ڈی جی ای پی اے کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری نے تحفظ ماحولیات کے حوالے سے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور لیبرز کی سیفٹی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر حب اسٹیل ملز کو پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

اقتدار ملنے پر پی ٹی آئی بلوچستان کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گی ،یار محمد رند

Posted by & filed under پاکستان.

حب : سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی برسراقتدار آنے کے بعد ملک اور بلوچستان میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کریگی پی ٹی آئی کے واضح پروگرام کے تحت بلوچستان میں تعلیم وصحت روزگار اور امن وامان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا شامل ہے تبدیلی کا سفر ووٹ سے مشروط ہے لوگ اپنے مقدر تبدیل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کوآزمائیں انشاء اللہ بلوچستان میں ہم ایسی تبدیلی لائیں گے کہ مدتوں لوگ ہمیں یاد کرینگے ۔