|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2017

حب: وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر سیلاب ذدگان میں امدادی اشیا ء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

منگل کے روز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی نے حب کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے بھیجی جانیوالی امدادی اشیاء تقسیم کیں ۔

امدادی اشیاء میں ہر خاندان کیلئے ایک ہفتے کا راشن ،واٹرٹینک ،خیمے ، سلیپنگ بیگ ، چٹائیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مربوط حکمت عملی اور ڈیزاسٹر پلان کے تحت پی ڈی ایم اے اور ایف سی سمیت تمام انتظامی اداروں کے تعاون سے متاثرین کیلئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن بروقت شروع کیا گیا۔

سیلاب متاثرہ گوٹھوں اور گڈانی کے عبداللہ ڈگارزئی گوٹھ میں املاک کو ہونے والے نقصانات کا سروے کرنے کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں سروے مکمل ہوتے ہی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیج دی جائینگی ۔

انھوں نے کہا کہ سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے جاری سرگرمیوں کی کمشنر قلات ڈویژن خود مانیٹرنگ کرتے رہے ہیں متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی اور واٹرسپلائی کی پائپ لائنوں کی مرمت کیلئے احکامات جاری اور بارشوں سے متاثرہ لسبیلہ کینال کی جلد از جلد مرمت کیلئے بھی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کیساتھ میتنگ ہوئی ہے جلد کینال کی بحالی کا کام شروع ہوگا تاکہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی میں خلل پید انہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت بلوچستان سیلاب ذدگان کی دوبارہ بحالی وآبادکاری کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ،وزیر اعلی بلوچستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل سیکریٹری خود امدادی سرگرمیوں میں شریک رہے ہیں متاثرین حوصلے بلند رکھیں ضلعی انتظامیہ ہرمشکل گھڑی میں انکی ساتھ رہی ہے اور انھیں تنہا نہیں چھوڑیگی ۔

اس موقع پر سیلاب متاثرین نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف آپریشن جاری رکھنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا آج متاثرین پرامید ہیں کہ انتظامیہ اور ریاستی ادارے متاثرین کی تسلی وتشفی کیلئے امدادی سرگرمیوں کیساتھ اقدامات بھی اٹھار ہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے طوفانی بارشوں سے متاثرہ گڈانی کے عبداللہ ڈگارزئی گوٹھ کے سیلاب متاثرین میں خیمے اور دیگر امدادی بھی تقسیم کیں ۔

چےئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ عبدالحمید نے گڈانی کے متاثرین کیلئے جاری اقدامات پر حکومت بلوچستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہ حلقے کے ایم پی اے سردار صالح محمد بھوتانی نے متاثرہ علاقوں کیلئے ریاستی انتظامیہ کی جانب سے جاری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے دورہ کرکے متاثرین میں زندگی کی نئی رمق پید اکی ہے ۔

ہم پرامید ہیں کہ سردار صالح محمد بھوتانی وزیر اعلی ببلوچستان سے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے خصوصی پیکیج حاصل کرینگے۔