|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2017

گڈانی: ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے انسانیت کی خدمت کا سفر انوکھے انداز میں ، غیرملکی اسیران کو واپس انکے ملک بھجوانے میں فیصل ایدھی بازی لے گئے ۔

، تفصیلات کے مطابق گڈانی سینٹرل میں فارنر ایکٹ کے کیسز میں قید چار غیر ملکی اسیران جو اپنی مقررہ سزا کاٹنے کے باوجو دواپس اپنے ملکوں میں جانے کیلئے کسی مسیحا کے منتظر رہے ہیں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے دورہ گڈانی جیل کے موقع پر بھی ان قیدیوں نے اپنی فریاد پیش کیں اور چیف جسٹس نے ان ملکوں کے سفارتخانوں سے رابطے کیلئے جیل حکام کو ہدایات جاری کیں ، لیکن اسیران اپنے ملک واپس جانے کیلئے فضائی ٹکٹوں کا بندوبست نہ ہونے پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنے وطن سے دور رہائی کیلئے خداسے دعائیں مانگتے رہے ۔

بالآخر خدا نے انکی دعا ئیں سن لی اور فیصل ایدھی اسیران کیلئے مسیحا ثابت ہوئے انھوں نے ان غیر ملکی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے ٹکٹیں فراہم کردیں ، اور وہ بلوچستان کی گڈانی جیل سے رہا ہوکراپنے ملک روانہ ہوگئے ۔

اسطرح عبدالستار ایدھی مرحوم کے بعد انکے جانشین فیصل ایدھی انکے نقش قدم پر چل کر دکھی انسانیت کی خدمت اور پاکستان کا نام دن بھر میں روشن کرنے کیلئے انکے قومی کاز کو جاری رکھے ہوئے ہیں، گڈانی جیل سے واپس اپنے ملک جانیوالے اسیران میں سے دوکا تعلق تنزانیہ اور دوکا تعلق نائیجیریا سے بتایا جاتاہے ۔

،قبل ازیں ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم مرحوم عبدالستار ایدھی نواسے سعد ایدھی کی قیادت میں فیصل ایدھی کی ہدایت پر جب گڈانی جیل پہنچی تو جیل حکام نے انکا والہانہ استقبال کیا ۔