|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2017

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ امن کے بغیر تعمیر و ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا خطے میں بالادستی کے حصول کیلئے زور آور قوتیں نبردآزما ہیں اس نازک صورتحال میں پاکستان اور افغانستان کو دانش ‘ تدبر سے کام لینا ہوگا تاکہ اس آڑ میں دونوں کی دشمن قوتیں فائدہ نہ اٹھائیں اور امن کیلئے کئے گئے اقدامات کو نقصان نہ پہنچے عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کے تشدد سے نفرت کرتی ہے پشتون اولس کی فکر باچا خان سے وابستگی کی حقیقی تبدیلی ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ‘ پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ‘ صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ ‘ صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ عمرفاروق کاسی ‘ ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی ‘ ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم بازئی ‘ رشید خان ناصر ‘ جمالدین رشتیا ‘ عبیداللہ عابد ‘ جاوید کاکڑ ‘ عصمت بازئی ‘ اختر محمد ‘ شراف الدین نے کلی مہناس بلیلی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے پہلے قائدین کا سملی کے مقام پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر اختر محمد ‘ حاجی جانان ‘ موسیٰ کلیم اچکزئی ‘ صادق نورزئی ‘ عبدالرزاق ملیزئی ‘ کمانڈر جمعہ خان حسن زئی ‘ عصمت بادیزئی کی قیادت میں 50 افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ صوبہ کی مخدوش سیاسی صورتحال صادق شہید گراؤنڈ کا جلسہ عام اور اس میں ملی مشر اسفندیار ولی خان کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے لہٰذا ذمہ داران جلسہ کی کامیابی بارے بھرپور تیاریاں شروع کریں بعدازاں نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کیلئے اختر محمد اچکزئی صدر ‘ جنرل سیکرٹری رحیم خان اچکزئی منتخب قرار پائے گئے دریں اثناء صوبائی قائدین جلسہ 23 مئی بارے ضلع زیارت اور ضلع قلعہ سیف اللہ میں ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے ۔