|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2017

گوادر : ایڈیشنل کمشنر ریونیو عبدالرزاق ساسولی نے کہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے مہم میں ضلع گوادر کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا چائیے تاکہ ہم ایک پولیوسے پاک معاشرے کی تکمیل میں کامیاب ہوسکیں ۔اِن خیالات کا اظہار انھوں نے 15 مئی 2017 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کی جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اختر بلیدی ،ایم ایس عبدالطیف دشتی،ضلعی کوآرڈینٹر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ابابکر سمیت مختلف محکموں کے آفسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ 15 مئی سے شروع ہونے والے ملک گیر پولیو مہم 15 مئی سے لیکر 19 مئی 2017 تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں ضلع گوادر کے 44671 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت گوادر نے 126 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گھر گھر جاکر پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔جبکہ 25 مستقل پوائنٹس اور ٹرانزٹ پوائنٹس تشکیل دی گئی ہیں۔جوکہ پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔خدانخواستہ اس مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو بچاؤ کے قطرے پلانے سے رہ جائے تو وہ اپنے قریبی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کرکے اپنے پھول جیسے بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں۔