|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2017

مستونگ: میونسپل کمیٹی مستونگ کا دو سال بعد پہلا اجلاس کونسل میں شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگے تاریخ میں پہلی مرتبہ حزب اختلاف کے بجائے جذب اقتدار چیئرمین اور ان کے کونسلران نے نماز کے بہانے بغیر اختتام کے اجلاس درمیان میں چھوڑ چلے گئے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مستونگ میں کونسل اراکین اور چیئرمین کے آپس کے چپقلش بدستور چار ماہ سے جاری ہے 2015 میں پہلا بجٹ اجلاس کے بعد تاحال دو سال گزرنے کے باوجود کوئی اجلاس طلب ہی نہیں کیا گیا اپوزیشن نے اجلاس طلب کرنے کیلئے 30 کے ایوان میں سے 17 نے ریکوزیشن جمع کئے تھے جس پر آج کونسل کا دو سال بعد اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چیئرمین آغا طارق شاہ نے کی جبکہ کنونیئر و وائس چیئرمین میر خلیل الزمان علیزئی نے رولنگ دیتے ہی اجلاس کی کارروائی شروع کی اجلاس میں 17 اپوزیشن جبکہ 6 حزب اقتدار کے کونسلران نے شرکت کیں دوران اجلاس مالی سال 2015-16 کے ترقیاتی اسکیموں کی تاحال ممکن نہ ہوئے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعیناتیوں میں بے قاعدگی شہر سمیت 23 وارڈز میں صفائی ستھرائی گزشتہ کئی ماہ سے نہ ہونے کی تحاریک حزب اختلاف نے پیش کی اور اس پر بحث ومباحثہ کا دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ان تمام امور پر چیئرمین وائس چیئرمین کی جانب سے مطمئن نہ کرنے پر کونسل کے اراکین کی اکثریت نے دونوں سے استعفیٰ پیش کرنے کا مطالبہ کیا جس پر چیئرمین وائس چیئرمین اور ان کے کونسلران نے نماز کے بہانہ کونسل کے اجلاس کو درمیان میں چھوڑ کر غائب ہو گئے اس طرح اجلاس بغیر اختتام اور بغیر نتیجہ کے رہ گئے۔