|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2017

مظفر آباد: لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جب کہ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا، ایل اوسی کی خلاف ورزی پرپاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں جب کہ فائرنگ سے مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم وقفے وقفے جاری فائرنگ کے سلسلے پر پاک فوج کی بھرپورکارروائی بھی جاری ہے۔