|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2017

روم: چیمپئینز فٹبال لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں جووینٹس نے موناکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ حریف ٹیم نے برتری ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ دوسرے ہاف میں ایک ہی گول اسکور کر سکی۔ لیگ کا دوسرا سیمی فائنل آج رالر میڈرڈ اور اٹلانٹیکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔