میڈرڈ: ریال میڈرڈ نے شکست کے باؤجود چیمپئنزلیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈر ڈ کے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے گراؤنڈ شہر وشنٹ کلیڈڈرون میں چیمپئنزفٹبال لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرا لیگ ریال میڈرڈ اور اٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ کھیل کی شروعات بڑی تیزی سے ہوئی اٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم پہلے لیگ میں 3۔0سے ہار جانے کے بعد دوسرے لیگ میں جارحانہ کھیل پیش کیا۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ کے کھیلاڑی ساویل نے گول کر کے اپنے ٹیم کو براتر دلا دی اس چند منٹ بعد اٹلیٹیکو میڈرڈ کو پینلٹی کک مل جس پر انٹونی گریزمین نے گول کر کے مقابلہ 2۔0کر دیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے میچ میں واپس کرلی ہے لیکن ریال میڈرڈ نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی گول کر کے پھر مقابلے میں اپنی برتری کو دوگنا کر دیا۔ جس میں اسکو گول کر کے مقابلہ 2۔1کر دیا اور گول اوسط سے ریال کو اٹلیٹیکو میڈرڈ پر 4۔2برتری حاصل ہوگی تھی۔ دوسرا ہاف میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اس طرح یہ میچ ریال میڈ رڈ ہرا جانے کے باوجود بھی چیمپئنزلیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ اب فائنل میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ یووینٹس سے ہوگا جوکہ 3جون کو انگلینڈ کے شہر کارڈف میں کھیلا جائیگا۔