کوئٹہ: آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کا بلوچستان صوبائی اسمبلی کے باہر اور کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ آج بروزجمعرات کو تمام اضلاع میں ایک صوبائی وزیر کے رویئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کے ایکشن کمیٹی کے چیئرمین طارق کدیزئی کی قیادت میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ کے سامنے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب اسمبلی کا اجلاس جاری تھا اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے ممبران نے زبردست نعرہ بازئی کی اور اعلان کیا کہ وزیر کے رویئے کے خلاف آج بروز جمعرات کو تمام اضلاع میں احتجاجی جلسہ جلوس مظاہرے کئے جائیں گے بعد میں مظاہرین نے کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ کیا مقررین نے اعلان کیا کہ ایک وزیر جان بوجھ کر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونے دے رہے جس کے روئیے کے خلاف آج بروز جمعرات کو تمام اضلاع میں احتجاجی جلسہ جلوس ہوں گے اگر متعلقہ وزیر نے ہمارے مطالبات کی راہ میں رکاوٹ بنا تو ہم مزید سخت اقدام اٹھائیں گے اس موقع پر متعلقہ وزیر کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی بعد میں مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے ۔