کو ئٹہ : نیشنل پارٹی بلوچستان کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے کیونکہ نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کے مسائل کو اور بلوچستان کے سیاسی حالات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے نیشنل پارٹی کی قیادت نے سنگین حالات میں بھی بلوچستان اور عوام کو تنہاء نہیں چھوڑ اس لئے پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر عبدالخالق بلوچ ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ یاسین لہڑی ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری علی احمد لانگو ‘ صوبائی لیبر سیکرٹری عبید لاشاری اور مراد لہڑی نے کرانی روڈ لہڑی چوک پر شمولیتی جلسہ سے خطاب کیا اس موقع پرصوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبرچیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی عبدالصمد بلوچ ‘ پشتون ریجن کے سیکرٹری صدیق پانیزئی ‘ ضلعی رابطہ سیکرٹری میرحیدر رئیسانی ‘ ملک منور پانیزئی ‘ اقلیتی رہنماء آصف جان مسیح بھی موجود تھے اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جن میں ٹکری محمد ظریف بنگلزئی ‘ماما لعل جان‘ محمد ایوب لہڑی ‘ میر سعید جان لہڑی ‘ عبدالرحمان لہڑی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی کے آئین و منشور سے متفق ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس دوران کرانی روڈ لہڑی چوک کے یونٹ کا قائم بھی عمل میں لایا گیا جس میں یونٹ سیکرٹری عبدالمالک بلوچ ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری عصمت اللہ لہڑی مشاورتی کونسل کے ممبران میں نیک محمد لہڑی‘ محمد اکبر لہڑی ‘ ہدایت لہڑی جبکہ تحصیل کونسلران ملک مراد لہڑی اور سیف اللہ لہڑی منتخب ہوئے مقررین نے شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے اور بلوچستان کے عوام کی حقیقی نمائندگی کی اہل ہے نیشنل پارٹی نے بلوچستان کو گزشتہ ادوار میں جن سنگین مسائل سے نکالا وہ قابل تعریف ہیں نیشنل پارٹی کی قیادت بلوچستان کی عوام کو پرامن اور خوشحالی بلوچستان دینے کی جدوجہد پرعمل پیرا ہے نیشنل پارٹی شعوری اور فکری بنیادوں پر بلوچستان کی عوام کو منظم کرتے ہوئے یہاں سے پسماندگی جہالت اور غربت کا خاتمہ کرکے عوام کی عوام کو صحت ‘ تعلیم اور روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کی عملی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے ڈھائی سالہ ادوار میں جس طرح بلوچستان کو پرامن بنایا اور بلوچستان میں تعلیمی حوالے سے جو اقدامات کئے وہ بلوچستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کے تعلیمی بجٹ کو 4 فیصد سے 24 فیصد تک بڑھا کر بلوچستان میں 2 میڈیکل کالجز اور 3 یونیورسٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا جو یقینی طورپر بلوچستان کی عوام کو مستقبل میں بہتر تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرے گا اس کے علاوہ انہوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی فنڈ کو میرٹ کی بنیاد پر خرچ کرتے ہوئے بعض پسماندہ علاقوں کو بنیادی سہولیات جن میں سکول ‘ ہیلتھ یونٹ ‘ آب نوشی کی اسکیمات روڈ اور نکاسی آب کی اسکیمات شامل ہیں اس کے علاوہ انہوں نے سریاب کی عوام کو ترقیاتی پیکج فراہم کیا جس کی بدولت سریاب میں بے شمار آب نوشی کی اسکیمات اور روڈ اور نکاسی آب کی اسکیمات شامل ہیں مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی عوام کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کیلئے جو سیاسی جدوجہد فراہم کی ہے اس میں عوام کی والہانہ شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو بلوچستان کے مسائل کو سیاسی و جمہوری حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے آخر میں مقررین نے مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی سینٹ چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لاتے ہوئے انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔
سنگین حالات میں بھی بلوچستان کے عوام کیساتھ رہ کر چیلنجزکا مقابلہ کیا، نیشنل پارٹی
وقتِ اشاعت : May 13 – 2017