|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2017

کو ئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر) فر خ عتیق نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے بھٹکے ہوئے فراری وآپس آکر ملک اور قوم کی خدمت کے ساتھ اپنے بچوں کے بہتر مسقبل کے لئے کام کر رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے.

واپس آنیوالے فراری ہمارے بھائی ہے انہیں مثبت سر گرمیوں کے ذریعے محنت اور لگن کے ساتھ کام کر نا چا ہئے تاکہ یہ صوبہ ترقی کر سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ کے مختلف علاقوں اسپلنجی ، مراؤ سمیت علاقوں سے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شام ہونیوالے کمانڈر سمیت18 فراریوں میں کمشنر آفس کوئٹہ میں امدادی رقوم کی تقسیم کئے ۔

ا د موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے مثبت پالیسی اختیار کر تے ہوئے کسی بھی وجہ سے پہاڑوں پر جانیوالے فراریوں کو واپس قومی دھارے میں لانے کے لئے مثبت پالیسی اختیار کی جس کی وجہ سے بلوچستان کے طول عرض سے سینکڑوں فراری کمانڈروں نے اپنے دیگر فراری ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

آج جن فراری بھائیوں کو ہم یہ رقم دے رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آنے والے وقت میں مثبت سر گرمیوں کو اپناتے ہوئے محنت کر کے اس ملک اور قوم کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو ذریعہ معاش دینگے تاکہ حالات کو بہتر بنا نے میں اپنا موثر کردار اداکرینگے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مختلف گروپوں سے سرنڈ ہور کر قومی دھارے میں شامل ہونیوالے 18 فراریوں کو کمانڈر سمیت حکومت کی جانب سے دی جانیوالی امدادی رقوم دی گئی ہے جس میں کمانڈر منیر احمد حیدری ، عبدالحمید، عبدالستار، علی نواز ، فضل خان، مزاران، سراج احمد، محب علی،تاج محمد، سفر خان ، علی احمد ، خدا بخش ،سمندر خان، سکندر علی، سفر خان ، عزت خان سمیت دیگر شامل تھے۔
کمانڈر کو ڈھائی لاکھ اور دیگر فراریوں میں ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی۔