گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 9 مزدوروں کا تعلق نوشہروفیروز کے گاؤں صدیق لاکھو سے ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں، جبکہ دو افراد کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
گوادر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائیوں رسول بخش، حضور بخش اور محمد حکیم کے علاوہ محمد خان، علی دوست، شعبان، وحید، ظہیر اور آصف شامل ہیں۔
ظہیر اور آصف کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
صدیق لاکھو گاؤں سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد افراد دو ماہ قبل مزدوری کیلے گوادر گئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مذکورہ گاؤں میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔