کوئٹہ: ڈی آئی جی موٹروے پولیس احسان منظور ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نذیراحمد کرد ، ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان ، جنرل سیکرٹری عبدالخالق رند، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد، موٹروے پولیس کے محمد شعیب، رکشہ ایسوسی ایشن سمیت ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ عوام ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے عملدرآمد کر کے حادثات سے بچ سکتے ہیں ۔
پاکستان میں سالانہ 31 ہزار افراد حادثات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جا تے ہیں جبکہ لاکھوں تعداد میں زخمی اورمعذورہو جا تے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ لو گوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر پابندی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر صحافیوں اور میڈیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لو گوں کی بڑی تعداد موجود تھی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے شرکاء نے کہا ہے کہ ہم محتاط ڈرائیونگ کر تے ہوئے روڈ کے کنارے نصب کئے گئے ۔
سائن بورڈ کو دیکھ کر ڈرائیونگ کو اچھے طریقے سے کریں تو حادثات سے بڑی حد تک بچا جا سکتا ہے کیونکہ ڈرائیونگ کے اصولوں اور قوانین پر عملدرآمد کر کے شہری بہت سی جانیں اور مالی مشکلات سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ہمیں ڈرائیونگ کر تے ہوئے سڑک کے کنارے نصب تین سائن بورڈز کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے مقصد کو ذہن نشین کر نا چا ہئے تاکہ ڈرائیونگ اچھی طریقے سے کر کے حادثات سے بچ سکے ۔
ہمیں اپنی گاڑیوں کی فٹنس اور ان میں استعمال ہونیوالے ٹائرز کی مدت معیاد کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا کیونکہ اچھے ٹائر کی ایک سے4 سال تک زندگی ہو تی ہے اور وہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
چار سال کے بعد ٹائر اپنی مدت کھونا شروع کر دیتے ہیں ہمیں گاڑی یا موٹرسائیکل چلاتے وقت ٹریفک قوانین کو ملحوظ خاطر رکھنا چا ہئے یہ روز مر ہ کے انجام دینے والے امور ہیں ۔
موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کر کے موٹرسائیکل کی دونوں بریکس کو صحیح طریقے سے استعمال میں لائیں تو حادثات سے بچا جا سکتا ہے ۔
اسی طرح گاڑی چلاتے وقت بھی سیٹ بیلٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ سیٹ پر بیٹھنے کے طریقہ کار اور ڈرائیور کے ہاتھوں کی گاڑی کے اسٹرینگ تک رسائی باآسانی ہو نی چاہئے تاکہ گاڑی ڈرائیورنگ کر تے ہوئے ڈرائیور زیادہ دیر تک گاڑی چلاتے ہوئے تھکاوٹ محسوس نہ کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے حوالے سے شہریوں میں شعور اجاگر کر نے کے لئے میڈیا کو اپنا موثر کردار ادا کر نا چا ہئے تاکہ ڈرائیوروں کو مستند اداروں سے ڈرائیونگ کی تربیت دینے کے بعد انہیں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جائے۔
ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات سے بچاجا سکتا ہے،نذیر احمد کرد
وقتِ اشاعت : May 16 – 2017