|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 30 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو شرع ہوگیا مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 24 لاکھ 7 ہزار 382 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے مہم میں 9 ہزار 760 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 8 ہزار 234 موبائل ٹیمیں ،870 فکسڈ سائٹ اور 656 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں مہم کی سیکورٹی کیلئے بلوچستان لیویز پولیس اور ایف سی کو سیکورٹی پر تعینات کیا گیا ۔

مہم کا باقاعدہ آغاز ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیاخضدار میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقائدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر کیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کی اپنی نئی نسل کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچانے کے لیئے پولیو کے دو قطرے ضرور پلواکر زندگی بھر کی معذوری سے نجات دلائیں۔
قلات میں بھی سہ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا ۔

مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکٹر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن ائے کے قطرے پلاکر مہم کا باقائدہ افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر ذولفقار بلوچ ایم ایس ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر بدر انصاری ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حفیظ محمد شہی ڈاکٹر محمد اقبال نورزئی فوکل پر سن نزیر احمد مینگل سمیت دیگر ڈاکٹرز اور آفیسران بھی موجود تھے ۔

صوبے کی دیگر اضلاع کی طرح ضلع کچھی میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگیا تین روزہ مہم کا افتتاح ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر کیا ۔

مہم میں اس وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں جائیں گے ڈی ایچ او کچھی کا مہم کے افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈی ایس وی فضل باروزئی اور دیگر ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل،کوارڈینٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر عبداللہ دوتانی ،ڈاکٹر عرفان الدین ،تحصیلدار نوراحمد ،ڈی ایس پی محمد ارشادنے زیارت میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرسہ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

مہم کے دوران تمام یونین کونسلوں میں 24333 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے،اس سلسلے میں 110موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے،فکسڈ سینٹر 40اور8ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں تین روزہ انسدا پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنرسبی سیف اللہ کھیتران نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کرکیا مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں اور انھیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا ئے۔

ضلع کے45ہزار543بچوں کو قطرئے پلانے کا ہدف دیا گیا ہے،پولیو مہم کے دوران ورکروں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا