کوئٹہ /ڈیرہ بگٹی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ جمعیت کے قائدین ہمیشہ سے پاکستان بنانے کیلئے شہادتیں دی ہیں ۔
پاکستان کی محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے ایمان اوراپنی وطن عزیزپاکستان کی ہرقیمت پرحفاظت کرینگے سانحہ مستونگ جیسے حملوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ۔
حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کوفوری طورپرقانون کے کٹہرے میں لاکر انہیں سخت سزادے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز عیادت کیلئے آنے والے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماء سابق ایم پی اے چیف آف بگٹی صاحبزادہ طارق مسوری بگٹی ،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے آغا عمر بنگلزئی اور آغا عبدالوہاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ اپنے موقف سے کسی قیمت پرپیچھے ہٹنے کیلئے تیارنہیں ہیں ہمیں سبق پڑھایاگیاہے کہ وطن سے محبت ایمان کاحصہ ہے اپنے ایمان اوروطن عزیزپاکستان کی حفاظت ہرقیمت پرکرینگے ۔
عیادت کیلئے آئے ہوئے رہنماؤں نے سانحہ مستونگ پرسخت غم وغصہ کااظھارکیااوربلوچستان میں جاری بدامنی کے خاتمہ کیلئے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کرنے کابھی عھدکیااوراس بات کااظھارکیاکہ قیام امن بلوچستان کی سب سے بڑی ترقی ہے تمام ترقیاتی منصوبے امن ہی سے ممکن ہیں۔
مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے قیام پاکستان سے لیکرآج تک ملک کی سلامتی اوربقاء کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کی ہے اسی لیئے پوری پاکستانی عوام کی امیدیں صرف جمعیت ہی سے وابستہ ہیں اورپاکستانیوں کی دلوں کی دہڑکن جمعیت علماء اسلام کی قیادت ہے انہوں نے کہاکہ حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کوفوری طورپرقانون کے کٹھرے میں کھڑاکرکے سخت سزادے ۔