خضدار : سیکرٹری بلدیات بلوچستان حافظ عبدالماجد بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمات کی جلد تکمیل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں بلوچستان کے تمام لوکل کونسلوں کے لئے گیارہ ارب چالیس کروڑ روپے کی فنڈز بہت جلد ریلز ہو جائیگی۔
خضدار سٹی میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ کونسل کمپلیکس ،تین کروڑ ستر لاکھ ر وپے کی خطیر رقم سے سیوریج سسٹم اور تین کروڑ روپے کی رقم سے حفاظتی بند کی تعمیر جاری ہے ان اسکیموں کی تکمیل سے عوام کو وفوائد حاصل ہونگے ۔
متعلقہ آفسران ترقیاتی اسکیمات کی خود نگرانی کریں اور معیار کا خصوصی خیال رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس خضدار سمیت مختلف اسکیمات کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا قبل ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالواحد بلوچ نے مختلف اسکیمات کے متعلق انہیں بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ تین کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تعمیر کیجا رہی ہے جو تمام سہولیات سے آراستہ ہو گی ۔
تین کروڑ ستر لاکھ روپے کی خطیر رقم سے خیراوہ حفاظتی بند کی تعمیر جاری ہے جبکہ شہر میں تین کروڑ کی خطیر رقم سے گلیوں و محلوں کی سوریچ بھی بنائی جا رہی ہے ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ علی اکبر بلوچ ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر بلوچ ،چیف اآفیسرمیونسپل کارپوریشن خضدار عبدالقیوم عمرانی ،انجینئر ہدایت اللہ زہری ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل خضدار خدائے رحیم زہری ،میونسپل کارپوریشن خضدار کے کونسلر عبید اللہ گنگو اور دیگر بھی موجوتھے ۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حافظ عبدالماجد بلوچ نے جاری ترقیاتی اسکیمات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے منظوری کی گئی اسکیمات عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہیں ان کی بروقت اور معیاری تکمیل ہماری زمہ داریوں میں سر فہرست ہیں ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہوتے ہیں ۔
ان اسکیمات میں معیار کا ہر ممکن خیال رکھا جائے غیر معیاری تعمیر کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گا اور جہاں بھی غیر معیاری کام نظر آ گئی اس کے زمہ دار متعلقہ آفسران ہونگے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔
ہم تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے روشنی اور صفائی ٹیکس باقاعدگی سے ادا کریں اس طرح کر کے ہم سب ملکر خضدار شہر کی خوبصورتی میں کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
ترقیاتی اسکیمات ،ملازمین کی سیلری اور دیگر ضروریات کے لئے تمام کونسلوں ،ڈسٹرکٹ کونسلوں ،میونسپل کارپوریشن ،میونسل کمیٹیوں کے لئے مجموعی طور پر گیارہ ارب چالیس کروڑ روپے کی رقم منظور ہو چکی ہے جو ایک ہفتے میں ریلز کر دئیے جائیں گے ۔
اسکیمات کی کونسلوں نے پہلے ہی منظوری دے چکی ہیں اسکیمات پر کام کا آغاز ہو جائے گا میونسپل کارپوریشن خضدار کے لئے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم سے صفائی کے جدید آلات فراہم کی جا رہی ہے جس سے علاقے کی صفائی اور دیگر ضرورتیں پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں،حافظ ساجد
وقتِ اشاعت : May 17 – 2017