|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2017

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران 2شرپسند ہلاک جبکہ 8کو گرفتار کرلیا گیا کارروائی کے دوران شرپسندوں کے 3کیمپ تباہ کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے چھبدر میں فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے دوران 2شرپسند ہلاک جبکہ 8کو گرفتا رکرلیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شرپسندوں کے 3کیمپ تباہ کرکے وہاں سے 7 ایم ایم,5 دو اینٹی ٹینک لینڈ مائن آور ہزاروں راونڈز اور اشیاء قبضے میں لے لیں ۔